جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی واپسی کی راہ ہموار 60دن کے اندر اپنے سزا کیخلاف اپیل دائر کر سکیں گے

datetime 29  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ کے قانون بننیکا انکشاف سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران اس وقت ہوا جب اٹارنی جنرل نے بتایا کہ

یہ قانون جمعے سے نافذ العمل ہوچکا ہے جس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اسی لیے الیکشن کمیشن کے وکیل کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہوئی ہے۔ صدر مملکت نے جمعے کو نئے قانون کی منظوری دی، اب سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین سمیت ماضی میں 184/3 کے تحت نااہل ہونے و الوں کو اپیل کا حق مل گیا۔نئے قانون کے تحت 184/3کے تحت فیصلوں پر 60 دن میں نظر ثانی اپیلیں داخل کی جاسکیں گی، نئے قانون کے مطابق اپیل فیصلہ دینے والے بینچ سے بڑا بینچ سنے گا۔نئے قانون کے تحت نظر ثانی کی درخواست کا دائرہ کار اب اپیل جیسا ہی ہو گا، ماضی میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواست وہی بینچ سنتا تھا جس نے وہ فیصلہ دیا ہوتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…