لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کچھ روز قبل بھی میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے باہر چند نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی، جن کا پولیس تاحال پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے۔