جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

احسن اقبال نے عمران خان سے مذاکرات کیلئے شرط رکھ دی

datetime 28  مئی‬‮  2023 |

نارووال( این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 25سال قبل 28مئی کے دن پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور ہمارے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا، ایٹمی طاقت بننے کی وجہ سے ہمارا دفاع ناقابل تسخیرہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ناروال سپورٹس سٹی میں یوم تکبیر کے سلسلے میں شاندارنمائشی یوم تکبیر ٹی 10کرکٹ میچ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کی کی پاداش میں مجھے جیل میں ڈالا گیا اور سزا دیکرسپورٹس سٹی کو بھوت بنگلہ بنا دیا گیا تھا ،آج وہی نارووال سپورٹس سٹی پھر سے آباد ہو گیا ہے اور یہاں نوجوانوں کے لئے شاندارنمائشی میچ ہوا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ستاروں نے حصہ لیا ہے،نمائشی میچ پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ سپورٹس سٹی بنانا جرم ہے تو میرے خیال میں تو ایسے بیسیوں جرم ہونے چاہیے، مجھے دوبارہ موقع ملا تو میں یہ جرم دوبارہ کروں گا ، وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ سالوں کے لئے250سپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے ملک کے طول و عرض میں نیا منصوبہ شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر پی سی بی کا بہت مشکور ہوں ،نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ پی سی بی نے اس جنگل کو سٹیڈیم بنایا اوراسے صاف کرنے اور اس گرائونڈ کو بحال کرنے میں بڑی مدد کی ہے ۔ میں لاہور قلندر کے آنررانا عاطف کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ اپنے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ نارووال تشریف لائے۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نارووال سے فخرزمان ، حارث اورشاہین شاہ آفریدی جیسے کھلاڑی سامنے آئیں گے کیونکہ یہ دھرتی بڑی زرخیز ہے یہاں کے نوجوان بہت بلاصلاحیت ہیں

نارووال سپورٹس سٹی میں 74 کھیلوں کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات موجود ہیں جہاں سارا سال انشا اللہ سپورٹس گیم ہوں گے، اب پاکستان کا مستقبل ہمارے نوجوان ہیں اور نوجوانوں کو بہترین کھیلوں کی سہولتیں دے کر ان شا اللہ اس قابل کریں گے کہ یہ دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کریں گے

یہ جو نارووال سپورٹس سٹی ہے اسے تبدیلی کہتے ہیں تبدیلی جو ہے وہ تقریر کرکے نہیں آتی وہ کچھ کر کے دکھانے سے آتی ہے اور آخر میں میں نارووال کے لوگوں کو یہ کہوں گا جیسے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا ہے آپ لوگوں نے جس ڈسپلن کے ساتھ کھیل کو دیکھا ہے آپ یقین کیجئے کہ پوری دنیا میں جہاں یہ میچ دیکھا جا رہا ہے وہاں نارووال کا نام روشن کیا ہے کہ نارووال کے لوگ انتہائی ڈسپلنڈہیں اورزندہ باد ہیں

نارووال آئی لو یواور کہاکہ پاکستان کے جتنے بھی کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام روشن کیا وہ ہمارا سرمایہ ہے ہم انہیں سلام کرتے ہیں،نوجوان جتنی بڑی تعداد میں آئے ہیں ،مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں یہاں سے پاکستان کو بہترین کھلاڑی ملیں گے ،اس شاندار میچ میں گونر پنجاب ، سردار رمیش سنگھاروڑہ،ساحر بگا،پی سی بی حکام ،انتظامیہ اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…