اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے دو معروف کرکٹر کا بھارتی فرنچائز سے معاہدہ ہو گیا

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم نے امریکہ کی میجر کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں سیٹل اورکاس سے معاہدہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی لیگ میں شامل سیٹل اورکاس کی ٹیم انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائز دہلی کیپٹلز کے شریک مالک کی ٹیم ہے، دونوں کرکٹرز نے لیگ میں شرکت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

اعظم خان اور عماد وسیم دونوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز نہیں ہیں تاہم قومی ٹیم کے جو کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ہیں انہیں بورڈ سے این او سی لینا ہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے امریکی لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم ایل سی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے، لیگ انتظامیہ کم از کم ہر قومی کرکٹر کو 25 ہزار ڈالر ادا کرے گی۔

یاد رہے کہ میجر کرکٹ لیگ 13سے 30جولائی کے درمیان امریکی شہر ڈلاس میں منعقد ہوگی جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔دوسری جانب انگلینڈ کے جارح مزاج بلیباز جیسن رائے نے لیگ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا ہے جبکہ دیگر انگلش کرکٹرز بھی انکی پیروی کیلئے تیار ہیں۔جیسن رائے کو 60 ہزار پاونڈ کی ادائیگی کررہا تھا تاہم اب وہ اس کنٹریکٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں، کنٹریکٹ کی وجہ سے ان کو این او سی نہیں ملنا تھا تاہم اب وہ کوئی بھی لیگ کھیلنے کے لیے آزاد ہیں۔قبل ازیں بھارتی بورڈ نے جیسن رائے جیسے دوسرے کرکٹرز کو آفر کر رکھی ہے کہ وہ اپنے بورڈ سے معاہدے ختم کرکے لیگ کے لیے دستیابی دیں، بدلے میں بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…