منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کے لیے اے ٹی سی سے رجوع کرلیا

datetime 27  مئی‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے درخواست میں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔سابق وزیراعظم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دہشت گردی عدالت سے 18مئی کو پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کیے، پولیس سمیت دیگر نے سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے، جس مقدمے میں سرچ وارنٹ حاصل کیے گئے اس مقدمے میں درخواست گزار کا کوئی کردار نہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سرچ وارنٹ کے بعد درخواست گزار نے میڈیا کی موجودگی میں فریقین کو سرچ وارنٹ کی اجازت دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ وارنٹ کالعدم قرار اور غیر قانونی قرار دے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…