ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پارٹی چھوڑنے والے سیاسی کچرے کو کوڑے کے کس ڈرم میں ڈالاجائیگا فیصلہ جون میں ہوجائیگا، شیخ رشید

datetime 27  مئی‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو سیاسی کچراپارٹی چھوڑ رہاہے وہ کوڑے کے کس ڈرم میں ڈالاجائے گا اس کا فیصلہ جون میں ہوجائے گا،چینی وزیرخارجہ نے پاکستان آکرسمجھایااور سعودی عرب والوں نے وہاں سے پیغام بھجوایا لیکن میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے ۔

اس وقت شدید سیاسی طوفان ہے جس کی زدمیں صرف غریب عوام ہے ،اگلامشن سپریم کورٹ کو آپس میں لڑواناہے اورسپریم کورٹ کوایگزیکٹوکے تحت دبائومیں لاناہے ،ملک کوکھائی میں لے جاناہے الیکشن میں اپنی مرضی کانتیجہ لاناہے ،سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہورہاہے ،قوم آسمان اورسپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نہ سندھ میں سیلاب کے پیسے بانٹے نہ پنجاب میں18لاکھ آٹے کے تھیلے غریب کو دئیے ،ارشد شریف کے بعد سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کی باری ہے ،یہ ہے جمہوریت جس کی گروتھ زیرو ہے۔انہوںنے کہا کہ جو سیاسی کچراپارٹی چھوڑ رہاہے وہ کوڑے کے کس ڈرم میں ڈالاجائے گا اس کا فیصلہ جون میں ہوجائے گا،2کچرے کے ڈرم کی پارٹیاں بنائی جائیں گی ،جب ضرورت پڑی تودوسری ڈرم پارٹی کوپہلے ڈرم میں ڈمپ کردیاجائے گا ،کم وبیش100وزیراور مشیر ہیں، مقبول اتنے ہیں جس چینل پر آتے ہیں اس چینل کی ریٹنگ صفر ہوجاتی ہے۔آصف زرداری نے امریکہ میں ڈاکٹر سے ذہنی دماغی توازن ٹھیک نہیں کاسرٹیفکیٹ لیا،نوازشریف نے پلیٹ لیٹس کاسرٹیفکیٹ لندن سے لیا ،میٹرک فیل قادر پٹیل کے ہاتھ15دن بعد عمران خان کے پیشاب کی رپورٹ لگ گئی ،قادر پٹیل کو پیشاب رپورٹ میں پتا چلا کہ جوسارے جہان سے لڑرہاہے وہ دماغی طور پرمضبوط نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…