پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

سانحہ 9 مئی،شرپسندوں نے کروڑوں روپے کے سیف سٹی کیمرے بھی برباد کردیے

datetime 26  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندوں نے کروڑوں روپے مالیت کے سیف سٹی کیمروں کوبھی نقصان پہنچایا جس کی رپورٹ سیف سٹی اتھارٹی نے حکومت کو بھجوا دی۔

سیف سٹی اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی حملوں کے دوران ایک کروڑ 51 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کے کیمرے توڑے گئے جن میں 55 لاکھ روپے مالیت کے کیمرے گرجا چوک کے قریب توڑے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24 لاکھ روپے مالیت کانقصان کینال روڈ اور زمان پارک کے قریب کیا گیا جبکہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس، ماڈل ٹاؤن اور جیل روڈ پر ڈیجیٹل سرویلنس تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق احتجاج میں 53 لاکھ روپے مالیت کی ٹریفک کنٹرول سائٹس کو تباہ کیا گیا جبکہ کلب چوک اور ڈیوس روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک سائٹس کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق سیف سٹی تنصیبات کے مجموعی نقصان کا تخمینہ 2 کروڑ 4 لاکھ 60 ہزار لگایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…