جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹیپو سلطان کی عظیم الشان تلوار کتنے کروڑ پائونڈز میں نیلام ہو گئی ؟ جانئے

datetime 26  مئی‬‮  2023 |

لندن(این این آئی)18ویں صدی میں میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کی خواب گاہ سے ملنے والی تلوار نے لندن میں نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق یہ تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پائونڈ میں فروخت ہوئی ۔نجی بین الاقوامی آکشن ہائوس بونہامس نے تلوار کی فروخت کے انتظام کیے تھے، بیان میں کہا گیا کہ تلوار کا جتنا تخمینہ لگایا گیا اس سے 7 گنا زیادہ ہے۔

آکشن ہاس بونہامس نے ایک نجی میڈیا کو بتایا کہ تلوار کو خریدنے والے کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ہماری پرائیویسی پالیسی کے خلاف ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تلوار کو اس دور میں اقتدار کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ٹیپو سلطان نے 18ویں صدی کے آخر میں کئی جنگوں میں فتح حاصل کی تھی، انہوں نے 1775 اور 1779 کے درمیان کئی مواقع پرمرہٹوں کے خلاف جنگ لڑی۔انہوں نے کہا کہ یہ شاندار تلوار ٹیپو سلطان سے منسلک تمام ہتھیاروں میں سب سے عظیم الشان کہی جاتی ہے جو اب بھی کچھ لوگوں کے پاس موجود ہیں۔آکشن ہائوس بونہامس میں اسلامی اور انڈین آرٹ کے سربراہ اولیور وائٹ نے کہا کہ سلطان کی اس تلوار کے ساتھ ذاتی وابستگی، بے عیب خوبصورتی اور اس پر کی جانے والی شاندار کاریگری اسے منفرد اور انتہائی قیمتی و پرکشش بناتی ہے۔اس تلوار کی ایک غیر معمولی تاریخ ہے، ایک حیران کر دینے والی حقیقت اور بے مثال کاریگری ہے، تلوای کی نیلامی میں بحث اور گرما گرمی کوئی تعجب کی بات نہیں تھی۔آکشن ہائوس بونہامس میں اسلامی اور انڈین آرٹ کے گروپ ہیڈ نیما صغرچی نے کہا کہ ہم نتائج سے خوش ہیں۔بونہامس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ٹیپو سطان نے جنگوں میں راکٹ آرٹلری کے استعمال کا آغاز کیا تھا اور میسور کی معیشت کو ترقی کی راہ میں گامزن کیا۔اب کے مطابق ٹیپو سلطان کی موت کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج نے میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو حملے میں ہمت دکھانے کے نشان کے طور پیش کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…