منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

datetime 26  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نے ہر دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا، ان کے بہتر مستقبل کے لیے منصوبے شروع کیے۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف نے یوتھ پروگرام کا آغاز کیا۔

مسلم لیگ (ن )نے ہر دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے اور گزشتہ دور میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے،بد قسمتی سے 2018 میں لیپ ٹاپ سکیم بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے نوجوانوں کو شر پسندی کی طرف راغب کیا اور منفی باتوں کے ذریعے ان کی ذہن سازی کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات اسی کا تسلسل ہے ہر محب وطن ان واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،54 ہزار بچوں کو مختلف کھیلوں کا حصہ بنا چکے ہیں،نیشنل انوویشن پروگرام کے تحت 3 ہزار طلبہ کو انعامات دیئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…