پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

الوداع خان صاحب ، مراد راس تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے رو پڑے

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر تعلیم پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد راس نے عمران خان سے راستے جدا کرنے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھاکہ جہاں ہم آج بیٹھے ہیں معلوم نہیں تھا کہ ایسے بیٹھے ہوں گے

ملک ہم سب کا ہے، ہم سب نے یہیں رہنا ہے، لڑائی سے ملک بہتر نہیں ہوسکتا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان جب لاہور میں شفٹ ہوئے تو جو مشیر ان سے جڑے وہ یہاں تک لائے، ان کے مشیروں کی وجہ سے یہ سب ہوا، جو 9 مئی کو ہوا اس کی جتنی مذمت کریں کم ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم کبھی نہیں چاہتے جو کام ہم عوام کیلئے کر رہے تھے اس کو روکا جائے جو ہماری جیسی ذہنیت رکھتے ہیں، آئیں ہمارے پاس، دروازہ سب کیلئے کھلا ہے، 9 مئی کی پی ٹی آئی کی تشدد زدہ سیاست کو نہیں مانتے، ہم نے ایک ذہنیت کے لوگوں کا گروپ بنایاہے تاکہ ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔مرادراس نے کہا کہ ہم نےکبھی نہیں سوچا تھا کہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہیں گے، آج عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستے جدا کر رہےہیں۔سابق صوبائی وزیر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے رو پڑے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…