چترال(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر اور چترال میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔دونوں اضلاع میں دو لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین اور وٹامن اے کی خوراک دی جائے گی۔محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اپر میں ضمنی انتخابات کی وجہ سے پولیو مہم ملتوی کردی گئی تھی۔ جبکہ چترال میں سیلاب کی وجہ سے پولیو مہم نہیں چلائی جاسکی۔دونوں اضلاع میں انسداد پو لیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ان اضلاع میں دولا کھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ان بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی دئیے جا ئیں گے