جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

افریقہ میں 15 سال کے دوران ملیریا کے 70 کروڑ کیسز کو روکا گیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق افریقہ میں 2000 کے بعد سے ملیریا سے بچاو¿ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں تقریباً 70 کروڑ کیسز کو روکا گیا۔ نیچر نامی جرنل میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افریقہ میں ملیریا کے شکار مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی ہوئی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 سالوں میں ذیلی سہارا کے علاقوں میں 60 کروڑ 63 لاکھ کیسز سے بچا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملیریا سے بچاو¿ میں مچھر دانیوں کے استعمال سے 22 فیصد، آرٹیمسینن نامی دوا سے 68 فیصد اور کیڑے مار سپرے سے 10 فیصد تک فائدہ ہوا۔ خیال رہے کہ افریقہ میں بہتری کے تناسب میں کچھ کمی بھی آئی ہے۔ 2011 تک نو فیصد کیس کم ہوئے تھے تاہم اس کے بعد پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ محقق ڈاکٹر سمیر بھٹ کا کہنا ہے کہ افریقہ میں مچھروں کی جانب سے کیڑے مار دوا کے اثرات زائل کرنا بھی ایک رکاوٹ ہے۔ اسی طرح جنوب مشرقی ایشیا میں آرٹیمسینن کے خلاف مزاحمت کا پتہ چلا ہے جس کی وجہ سے وہاں اس مرض کو کنٹرول کرنے میں مشکل ہوتی ہے



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…