63 فیصد آبادی میں اضافہ نے ثابت کر دیا کہ مردم شماری میں گڑبڑ ہوئی، سربراہ پلڈاٹ

23  مئی‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ کراچی میں 63 فیصد آبادی میں اضافہ نے ثابت کر دیا کہ مردم شماری میں گڑبڑ ہوئی۔ایک انٹرویومیں سربراہ پلڈاٹ نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے مردم شماری کے انداز پر بہت زیادہ توجہ نہیں دی،

مردم شماری دوطریقہ کار ڈی جورے اور ڈی فیکٹو کے تحت ہوتی ہے، 2017 میں ڈی جورے اور 2023 میں بھی ڈی جورے طریقہ کار کے تحت مردم شماری ہوئی ہے۔احمد بلال محبوب نے کہا کہ پہلا موقع ہے کہ مردم شماری میں ساتویں سے آٹھویں دفعہ وقت بڑھایا گیا ہے، ہر بار وقت بڑھنے سے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا، مردم شماری سے وسائل اور اسمبلیوں میں سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 63 فیصد آبادی میں اضافہ نے ثابت کر دیا کہ یکم اپریل کے نتائج میں کتنی گڑبڑ ہے، سیاست میں مردم شماری بہت اہم ہے اس سے ملک کی سیاسی قوتوں کی تعداد واضح ہوتی ہے۔سربراہ پلڈاٹ نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے بہت محنت سے اس مردم شماری کے مسئلہ پر کام کیا، پاکستان کی دیگرجماعتوں کو ایم کیو ایم سے سیکھنا چاہئے، اگر اسی تندہی سے ایم کیو ایم لگی رہی تو اپنے مطالبات ضرور منوالے گی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…