منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

datetime 23  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی کوکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپیکے مچلکوں کے عوض منظور کی۔احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیے، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کی ہے۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانے کیلئے دستخط کرنے کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔گزشتہ دنوں نیب نے عمران خان کو اسی کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات و مقامات پر حملے ہوئے تھے تاہم سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…