جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

تمباکو نوشی ذیابیطس کا سبب بھی بنتی ہے: نئی تحقیق

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی چھوڑنے سے طویل المدتی بنیادوں پر ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہونے کے خطرات کم ہوسکتے ہیں۔ تقریباً 60 لاکھ افراد سے حاصل کی جانے والی معلومات کے بعد تمباکونوشی اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے درمیان باہمی تعلق کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے اگر دونوں کے درمیان تعلق ثابت ہو جاتا ہے تو تمباکو نوشی میں کمی سے بین الاقوامی سطح پر ذیابیطس سے نمٹنے میں بڑی مدد ملے گی۔ یہ معلومات سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے تمباکو نوشی کے مضراثرات اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سے متعلق 88 تحقیقی مقالوں سے اکٹھا کی ہیں۔ حاصل کی جانے والی معلومات سے انھیں پتہ چلا ہے کہ تمباکو نوشی سے گریز کرنے والوں کے مقابلے میں تمباکونوشی کرنے والوں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کے خطرات 1.4 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ اگرچہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے کچھ سال بعد بھی ذیابیطس ہونے کے خطرات میں قدرے (تقریباً 1.5 گنا) اضافہ ہوا ہے تاہم تمباکو نوشی چھوڑنے کے پانچ سال بعد اس خطرے میں 1.2 گنا کمی سامنے آئی ہے۔ ذیابیطس اور غدود سے متعلق تحقیقی جریدے ’دی لانسٹ ڈایابیٹیس اینڈ اینڈوکِرینولوجی‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے گلاسگو یونیورسٹی کے پروفیسر نوید ستار نے ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ ذیابیطس کے اسباب میں تمباکو نوشی کو بھی شامل کریں



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…