پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

نو مئی واقعہ،کے پی سے اب تک کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

datetime 22  مئی‬‮  2023 |

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث کل 1951 افراد کو گرفتار کیا گیا اور مظاہروں سے متعلق 100 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور ریجن سے 507، مردان ریجن سے 578، مالاکنڈ ریجن سے 317، کوہاٹ ریجن سے 224، بنوں ریجن سے 148، ڈی آئی خان ریجن سے 7 اور ہزارہ ریجن سے 170 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پشاور ریجن میں 22، مردان ریجن میں 10، مالاکنڈ ریجن میں 5 ، ہزارہ ڈویژن میں 24 ، بنوں ریجن میں 8 اور ڈی آئی خان ریجن میں 5 ایف آئی آرز درج ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث 50 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جہاں پشاور سے 5 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مردان میں کیپٹن کرنل شیر خان اور دیگر فوجی مجسموں کی بیحرمتی کرنے والے 7 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…