نیویارک(نیوز ڈیسک)اگر آپ کا کوئی عزیز موٹاپے کا شکار ہے تو اس کے سامنے موٹاپے کو ہرگز بیماری نہ کہیں کیونکہ وہ اسے جواز بنا کر اور زیادہ کھانے لگے گا۔امریکہ کی رچ مانڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات ثابت سامنے آئی ہے کہ موٹاپے کو مرض کہنے سے لوگوں کو زیادہ کھانے کا حوصلہ مل جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق موٹاپے کو مرض سمجھ کر اس کے شکار افراد ڈائٹنگ بھی چھوڑ دیتے ہیں اور یہ سوچ قائم کر لیتے ہیں کہ ان کی صورتحال میں بالکل تبدیلی نہیں آسکتی۔واضح رہے کہ گذشتہ برس امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے موٹاپے کو ایک مرض قرار دیا گیا تھا۔