پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام لے کر گیا تھا یا نہیں ، عقیل کریم ڈھیڈی نے واضح کر دیا

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاہے کہ 9مئی کو جو بھیانک واقعات ہوئے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، اپیل ہے کہ اس غلط کام میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے کارروائی کی جائے ، سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد ملک کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ کسی اہم شخصیت کا پیغام لے کر کراچی سے خصوصی طور پر پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگا زمان پارک پہنچے تھے۔ تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے افواہوں کی سختی سے تردید اور ملاقات کی وضاحت کی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے ان افواہوں کی دوٹوک انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بلانے کا مقصد کیا تھا سمجھ میں نہیں آیا لیکن وہ عمران خان کے پاکس کسی کا کوئی پیغام لے کر نہیں گئے تھے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ جب زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کر کے واپس آیا تو لوگوں نے پوچھا کوئی پیغام لائے تھے؟ اس وقت بھی کہا تھا کہ عمران خان کے پاس کسی کا کوئی پیغام نہیں لائے۔ اب بھی جو لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران خان کے پاس کوئی پیغام لایا تھا تو وہ جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعے کے بعد کراچی اور لاہور چیمبرز کی مشترکہ پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں ان واقعات کی سخت مذمت اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ لاہور میں ہی طے ہوا کہ ایک ایک ممبر نے ایک ایک شخص سے ملنا ہے۔ ایک ممبر نے وزیراعظم شہباز شریف، ایک نے سابق صدر آصف زرداری جب کہ میں نے عمران خان سے ملاقات کرنا تھی اور میں معیشت کے معاملے پر عمران خان سے ملنے گیا تھا۔

عارف حبیب نے آصف زرداری سے ملاقات کی اور اس میں بھی ملکی معیشت پر بات چیت ہوئی تھی۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ 9مئی کو جو بھیانک واقعات ہوئے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن افواج پاکستان ہماری اپنی ہیں، پاکستانی قوم کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے ہم کسی بھی صورت افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت برا دن تھا ، اللہ ہمیں اس مشکل سے نکالے ، پوری قوم سے اپیل ہے خدارا اپنی صفوں میں اپنے دشمنوں سے ہوشیار رہیں اور کسی کے ایجنڈے پر ایسا کوئی کام نہ کریں کہ ملک کو نقصان ہو۔انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو ذاتی طور پر جانتا ہوں

وہ پاکستانی فوج کو متحد رکھنے اور مضبوط کرنے کے مکمل اہل ہیں ، ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ انکے ہاتھ کو مضبوط کرے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ ہمدردی کسی سے بھی ہو سکتی ہے لیکن سیاست کی وجہ سے اداروں کو کمزور نہ کریں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ نہ کریں اور منفی چیزیں نہ پھیلائیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…