جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

حکومت زمان پارک میں آپریشن کا بہانا بنارہی ہے، یہ دہشت گرد ساتھ لاکر زمان پارک میں دکھائیں گے، بابر اعوان

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ حکومت زمان پارک میں آپریشن کا بہانا بنارہی ہے، یہ خود دہشت گرد ساتھ لاکر زمان پارک میں دکھائیں گے، خوف سے کوئی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا، پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے یہ کہا گیا زمان پارک کے اندر 40دہشت گرد ہیں، حیرانگی ہے کہ ان کے نام کسی کو بھی نہیں پتہ، انہیں کیسے پتہ چلا کہ زمان پارک میں دہشت گرد ہیں، یہ زمان پارک میں آپریشن کا بہانا بنارہے ہیں، یہ خود دہشت گرد ساتھ لاکر زمان پارک میں دکھائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اعلان کرچکے ہیں کہ میڈیا کی موجودگی میں سرچنگ کی جائے، ان کی یہ تیاری تھی کہ دہشت گردوں کو ساتھ لے کر جائیں گے اور وہاں سے پکڑیں گے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی اتنی ہی حقیقت ہے جتنی نواز شریف کی بیماری کی ، ایسے مقدمات سے کوئی نہیں ڈرے گا۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے ارشد شریف کے قاتل تلاش کیے، کیا آپ نے ماڈل ٹائون کے قاتل تلاش کیے، کیا آپ نے نوازشریف کی بیماری تلاش کرلی؟،

خوف سے کوئی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔بابر اعوان نے کہا کہ کچھ لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں، تحریک انصاف کو نہ تقسیم کیا جاسکتا ہے نہ مانس ون، 90دن کے بعد بھی حکومتیں ابھی بیٹھی ہوئی ہیں، کارکن عمران خان کو باہر نکلنے سے روکتے ہیں، وہ نہیں رکتے، اداروں کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور عزت لوگوں کی ہوتی ہے، نگران حکومتیں مسلسل آئین توڑ رہی ہیں، آئین توڑنا غداری ہے، ہم اس عمل کو چیلنج کررہے ہیں، عمران خان واپس آرہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…