بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

نوجوانوں کو کسی شرپسند، فتنہ پرور، سیاسی ٹھگ کی خواہشات کی بھٹی کا ایندھن نہیں بننے دیں گے، مریم نواز

datetime 18  مئی‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ 60ارب کے چور نے اپنی چوریاں چھپانے کے لئے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنایا،منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے ذہن میں زہر بھرا گیا،9مئی اصل میں نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی،فتنے نے پورے ملک خاص طورپر نوجوانوں کو جھوٹ بول بول کر ورغلایا، زہنوں میں نفرت کی زہریلی فصل کاشت کی،خوف کا بت خوف خدا اختیار کرنے سے ٹوٹتا ہے، شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں،نوجوانوں کو کسی شرپسند، فتنہ پرور، سیاسی ٹھگ کی خواہشات کی بھٹی کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ پنجاب میں ایک ماہ کے عرصے میں پچاس ہزار سے زائد طلبہ اور طالبات کی رجسٹریشن مکمل کی گئی۔اجلاس میں ایم ایس ایف کی پورے ملک میں تنظیم نو کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے خطاب کہا کہ ایم ایس ایف نوجوانوں نسل کا ہراول دستہ ہے، آپ نظریہ پاکستان کے پرچم بردار ہیں، ایم ایس ایف کو فعال کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو نظریاتی خطوط پر تربیت دینا ہے،چاہتی ہوں کہ ملک بھر میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو تعمیر پاکستان فورس بناؤں، نوجوانوں میں سے مستقبل کی قیادت سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو تخریب کارکی تخریب کاری کے اثرات سے پاک کرنا ہے، 60ارب کے چور نے اپنی چوریاں چھپانے کے لئے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنایا،9مئی اصل میں نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی،منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے ذہن میں زہر بھرا گیا،مٹھی بھر مسلح جتھوں کے ذریعے پاکستان پر حملے کے لئے استعمال کیاگیا۔ مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم، صحت اور مثبت سرگرمیوں میں شرکت پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے،خوف کا بت خوف خدا اختیار کرنے سے ٹوٹتا ہے، شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں،

فتنے نے پورے ملک خاص طورپر نوجوانوں کو جھوٹ بول بول کر ورغلایا، ذہنوں میں نفرت کی زہریلی فصل کاشت کی،قوم خاص طورپر نوجوانوں کے ذہن میں تحمل، برداشت، علم وآگاہی کے بیج بونے ہیں،یہ سمجھنا ہے کہ تخریب اور تعمیر کی قوتوں میں کیا فرق ہے، دہشت گردی اور احتجاج میں کیا فرق ہے، نوجوانوں کو کسی شرپسند، فتنہ پرور، سیاسی ٹھگ کی خواہشات کی بھٹی کا ایندھن نہیں بننے دیں گے،توشہ چور نے ملکی معیشت، کاروبار، نوجوانوں کا روزگار تباہ کیا۔ ان شااللہ، قوم کے اتحاد، یک جہتی اور بھائی چارے کو مضبوط کریں گے،قوم کی تقسیم ختم، امن اور برداشت واپس لائیں گے،معیشت بحال ہوگی، کاروبارپھر سے چلے گا، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…