اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سب سے زیادہ موبائل فون کمپنی جاز نے اپنے پری پیڈ صارفین کے دس فیصد کال ریٹ بڑھانے کا اعلان کیا ہے، جنگ اخبار میں زبیر قصوری کی خبر کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 24 May سے ساڑھے سات کروڑ سے زائد صارفین سے دس فیصد سے زائد قیمت کے ساتھ ساڑھے تین روپے فی کال چارج کیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی کام ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس سے پہلے کمپنی صارفین سے تین روپے بیس پیسے فی کال چارج کر رہی تھی جب کہ اب کمپنی نے دس فیصد کا اضافہ کا اعلان کیا ہے۔