جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

اپنی آزادی لینے کا وقت ، ہم سب کو قربانیاں دینی پڑیں گی ، عمران خان کی عوام کو پرامن احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام کو اگلی کال پر پر امن احتجاج کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو گرفتار اور اغواء کر کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ، یہ ظلم عوام کو غلام بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے

عوام نے اس خوف کے بت کو توڑنا ہے۔انہوںنے عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب چنگیز خان ایک شہر فتح کرتا تھا تو قتل عام کرتا تھا اور پھر جو چند لوگ زندہ چھوڑتا تھا انکو چاروں طرف پھیلا کر کہلواتا تھا کہ جاکر دنیا کو بتائو میں کتنا ظالم ہوں، میری کتنی دہشت ہے، اسکے نتیجے میں تمام شہر بغیر مزاحمت کیے ہاتھ کھڑے کرلیتے تھے، پاکستان میں بھی آج اس صورتحال سے گزر رہا ہے، ظلم کی داستانیں ٹی وی پر چلائی جا رہی ہیں، لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، جنکی وڈیوز سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر چلائی جا رہی ہیں، عورتوں پر کبھی کہیں ایسا ظلم رواں نہیں رکھا گیا جو بے حرمتی اور ظلم آج پاکستان میں عورتوں پر کیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ سڑکوں پر کھڑے لوگوں کو گرفتار اور اغواء کر کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، یہ ہر قسم کا خوف اس لیے پھیلایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو ڈرایا جاسکے اور کوئی بھی مزاحمت کے لیے باہر نہ نکلے، یہ ظلم عوام کو غلام بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میرے پاکستانیوں یہ وقت اپنی آزادی لینے کا ہے، حقیقی آزادی کے لیے ہم سب کو قربانیاں دینی پڑیں گی،جب عوام ایک بار فیصلہ کرلے ہم نے یہ ظلم برداشت نہیں کرنا اور آئین و قانون اور عدلیہ کی بالادستی کروانی ہے، ہمیں آئینی طریقے سے آزادانہ انتخابات چاہیے، ہمیں اپنے منتخب کردہ نمائندے چاہیے اور چوروں کی حکمرانی سے نجات چاہیے تو اس وقت ہم حقیقی معنوں میں آزاد ہو جائیں گے ،عوام نے اس خوف کے بے کو توڑنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب بھی احتجاج کی کال آئے عوام نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کے لیے پر امن طریقے سے اپنے گھروں سے نکلنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…