بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سڈنی میں آسٹریلیا پاکستان کے درمیان نیو ائیر ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار

datetime 15  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی ( این این آئی) آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سڈنی میں نیو ایئر پر ہونے والا ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے نیو ایئر ٹیسٹ میچ کے وینیو کی تصدیق کی ہوئی ہے، آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان نیو ایئر ٹیسٹ میچ 3جنوری سے شروع ہونا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بینو قادر ٹرافی کے لیے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔رواں برس کے آغاز میں ساتھ آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن نے نیو ایئر ٹیسٹ میچ لینے کی کوشش کی تھی۔ساکا نے یہ کوشش آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کے بعد کی۔سڈنی میں حال ہی میں کھیلے جانے والے 7میں سے 6ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوئے جن میں سے 4میچز ڈرا ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 8برسوں میں سڈنی ٹیسٹ میچز کے 64فیصد دن بارش ہوئی۔اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ آف آپریشنز پیٹر روچ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ کی بہتری کے لیے آپشنز دیکھتے رہتے ہیں۔ساکا 2024ء اور 2025ے کے بھارت اور انگلینڈ کے دسمبر میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کی میزبانی کا اعلان کر چکی ہے۔سڈنی سے نیو ایئر ٹیسٹ میچ کے فوری منتقلی کے امکانات کم ہیں، ساتھ آسٹریلین گورنمنٹ اہم ایونٹس کی میزبانی کے لیے کوشاں ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…