بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کیلئے احتجاجی مظاہرے بڑی حد تک ناکام، عالمی میڈیا

datetime 15  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (اے ایف پی) اتوار کو پاکستان میں ہنگامہ آرائی کا ایک ہفتہ خاموشی سے ختم ہو گیا کیونکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کیلئے احتجاجی مظاہرے بڑی حد تک ناکام ہوگئے جن کی گرفتاری اور مختصر نظر بندی نے مہلک بدامنی کے دنوں کو جنم دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمران خان نے اتوار کی شام کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال بھی دی لیکن وہ بڑی حد تک لاہور میں کامیاب نہیں ہو سکے جہاں انہوں نے رہائی کے بعد سفر کیا۔

لاہور میں 48سالہ گھریلو خاتون عائشہ آصف نے اے ایف پی کو بتایا کہ میں یہ دیکھ کر بہت شرمندہ ہوں کہ ہمارے اردگرد سے کوئی بھی باہر نہیں آیا لہٰذا میں اس لئے باہر آئی ہوں تاکہ مجھے دیکھا جاسکے ، ہم صرف ملک کی بہتری چاہتے ہیں ۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران تقریباً 9؍ افراد جان سے گئے ، سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پنجاب اور خبیرپختونخوا سے 4ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔آزاد مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آئے اور اپنی حکومت کا خاتمہ کا ذمہ دار بھی اسے ہی کہتے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…