جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سیاسی عدم استحکام کے باعث اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کے ڈیڑھ کھرب روپے ڈوب گئے

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملک میں سیاسی عدم استحکام اور حکومت و عدلیہ کے مابین محاذ آرائی کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے ڈیڑھ کھرب روپے ڈوب گئے۔آئی ایم ایف پیکیج میں مسلسل تاخیر کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے مندی کے بادل چھائے رہے جب کہ حکومت وعدلیہ کی محاذ آرائی سے سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے اور سیاسی ومعاشی غیریقینی حالات مارکیٹ پر گہرے اثرانداز رہے۔

گزشتہ ہفتے کے 3سیشنز میں بڑی مندی اور 2سیشنز میں تیزی رہی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر انڈیکس 42000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔ مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 1کھرب 43ارب 99کروڑ 65لاکھ 42ہزار 304روپے ڈوب گئے اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 62 کھرب 12ارب 56 کروڑ 6ہزار 154روپے ہوگیا۔مندی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 754.40 پوائنٹس گھٹ کر 41487.58 پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای 30 انڈیکس 565.98 پوائنٹس گھٹ کر 14841.95 پر بند ہوا۔

کے ایم آئی 30انڈیکس 1739.06پوائنٹس گھٹ کر 71254.42 پر بند ہوا اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 437.28 پوائنٹس گھٹ کر 19771.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔آئی ایم ایف معاہدے کی عدم بحالی سے نادہندگی کے منڈلاتے بادلوں سے بھی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنایا جب کہ ڈالر بحران برقرار رہنے کی وجہ سے شارٹ ٹرم انویسٹمنٹ کا رحجان رہا۔ افراط زر کے بلند سطح پر پہنچنے سے طویل المدت سرمایہ کاری سے گریز کیا گیا۔ مختصرالمیعاد اور ڈے ٹریڈنگ کا رحجان برقرار رہا۔ سکڑتی ہوئی معاشی سرگرمیوں، امپورٹ پر پابندی سے مارکیٹ میں سرگرمیاں محدود رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…