اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ڈرامے تیرے بن میں میرب کا کردار ان سے قبل دو اداکاراں کی جانب سے مسترد کیا گیا تھا،یمنی ٰ زیدی کا انکشاف

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامے تیرے بن میں میرب کا کردار ان سے قبل دو اداکاراں کی جانب سے مسترد کیا گیا تھا۔ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اداکارہ وہاج علی کے مد مقابل مرکزی کردار میرب ادا کر کے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اس ڈرامے سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

اداکارہ نے کہاکہ انہیں یہ ڈرامہ کر کے بہت اچھا لگا، انہیں مزا آ رہا ہے، انہوں نے اس ڈرامے میں کام کر کے ناصرف بہت کچھ سیکھا بلکہ انہیں خود کی اداکارانہ صلاحیتوں کو بھی مزید جاننے میں مدد ملی ہے۔یمنیٰ زیدی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیاکہ ان سے قبل اس ڈرامہ سیریل کی پیشکش صف اول کی اداکارائوں نیلم منیر اور عائزہ خان کو کی گئی تھی مگر دونوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی تھی۔یمنیٰ زیدی نے بتایاکہ یہ ڈرامہ کرنے سے قبل وہ کافی تذبذب کا شکار تھیں کہ اتنی بڑی بڑی اداکاراں نے یہ ڈرامہ مسترد کر دیا ہے اور وہ اس میں کردار ادا کریں۔یمنیٰ زیدی نے کہاکہ ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ یہ ڈرامہ بہت مختلف اور بہترین بنائیں گے، ایسا کہ جسے یاد رکھا جائے گا، اس طرح انہیں حوصلہ ہوا اور وہ اس ڈرامے میں کام کر کے بہت خوش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…