پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں تیسرا ملک بن گیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)پاکستان میں فضائی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔پاکستان میں توانائی کی ضروریات اور گاڑیوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے جوکہ ملک میں آلودگی کا بحران بڑھانے کی بنیادی وجہ ہے جس کے باعث سالانہ 80 ہزار افراد علاج کے لیے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور 8 ہزار شدید کھانسی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ 2010 کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال پاکستان میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد فضائی آلودگی کے باعث مخلتف بیماریوں کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں چین کا پہلا نمبر ہے جہاں ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہوتے ہیں جب کہ بھارت کا نمبر دوسرا ہے جہاں ہر سال ساڑھے 6 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جب کہ اس حوالے سے بنگلا دیش چوتھے، نائجیریا پانچویں اور روس چھٹے نمبر پر ہے۔ماحولیاتی آلودگی اور اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھارت کی صورتحال روزبروز خراب ہورہی ہے جس میں دہلی سرفہرست ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ 10 سالوں میں اس کا شمار فضائی آلودگی سے ہونے والی اموات کے حوالے سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہوگا۔ جرمنی کے ایک سائنسی تحقیقاتی ادارے کے مطابق 2025 تک دہلی میں 32 ہزار افراد آلودہ فضا میں سانس لینے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ گزشتہ سال عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 شہر بھارت کے تھے جس میں نئی دہلی پہلے نمبرپر تھا۔
دنیا کے مخلتف خصوصاً پسماندہ ممالک میں فضائی آلودگی کے باعث، سانس کے امراض، کینسر، فالج اور عارضہ قلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ 33 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں اور اگر زہریلی گیسوں کا اخراج اسی طرح جاری رہا تو 2050 تک ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوجائے گی۔
ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ہوا میں بڑھتی ہوئی کثافت اور آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو اس سے نہ صرف دنیا بھر کی معیشت شدید متاثر ہو گی بلکہ انسانی صحت پر بھی اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…