پشاور(این این آئی)پشاورسمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، تاہم بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرالودرہیگا،تاہم مردان،صوابی،چارسدہ،پشاور،کوہاٹ،خیبر اور کرم کے اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب زیادہ بارش مالم جبہ میں 28 اور تیمرگرہ میں 24 ملی میٹرریکارڈ،بونیرمیں 17 اور کالام 19 میں ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت کالام اور مالم جبہ میں 4 سینٹی گریڈ،جبکہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 29 سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔