پشاور(نیوزڈیسک)پولیو کے قطرے،خیبر پختونخوا کے ردعمل نے خطرے کی گھنٹی بجادی،خیبر پختونخوا میں ختم ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے دوران 25000 سے زائد والدین نےاپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا۔ای پی آئی انچارج رحیم خٹک نے بتایا کہ صوبے کے 19 اضلاع میں 25800 والدین نے پولیو رضاکاروں سے تعاون کرنے سے انکار کیا۔خٹک کے مطابق سخت سیکیورٹی میں شروع ہونے والی اس مہم کے دوران کل 42 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے مگر گھروں پر غیر موجودگی کی وجہ سے دو لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے ۔رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 32 کیس سامنے آ چکے ہیں ، جن میں سے آخری دو خیبر ایجنسی میں ریکارڈ ہوئے۔
مزید پڑھئے:نجی سکولوں کی فیسیں،حکومت کے فیصلے پر والدین ششدر