ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت کا فیصلہ

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کو گجرات اورمنڈی بہائوالدین میں 100ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ،مونس الٰہی ،علی افضل ساہی اورمحمد خان بھٹی کے خلاف ابتدائی ریکارڈ موصول ہوگیا۔نیب لاہورنے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے 23-2022کے تمام تعمیراتی ٹھیکوں کی تفصیلات مانگ رکھی تھیں۔نیب نے منصوبوں کے ٹینڈرز،ادائیگیوں،پرفارمنس گارنٹی،کام کے معیارکی تفصیلات طلب کی تھیں،قوانین کی خلاف ورزیوں، قبل ازوقت ادائیگیوں،کروڑوں کے کمیشن سمیت مختلف الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پرویز الٰہی ،مونس الٰہی ،علی افضل ساہی پر کمیشن کی مد میں سرکاری خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔گجرات اورمنڈی بہائوالدین میں 100 ارب روپے سے زائد کی سکیمیں رکھی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…