اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خوبصورت نظر آنا ہر کسی کا حق ہے تاہم صنف نازک اور خوبصورتی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ساون کا موسم اپنے عروج پر ہے اور اس میں میک اپ کو زیادہ دیر تر برقرار رکھنا مشکل ہوتاہے ، اگر آپ اپنا میک اپ دیر تک تروتازہ رکھنا چاہتی ہیں تو ان ٹپس پر عمل کریں۔ساون کے موسم میں زیادہ دیر تک تروتازہ نظر آنے کیلئے آنکھوں کا گہرا میک اپ نہیں کرنا چاہیے۔باہر نکلنے سے پہلے سن بلاک کا استعمال بطور فاﺅنڈیشن کریں جس سے چہرہ تروتازہ بھی رہے گا اور دھوپ کی تمازت سے محفوظ بھی رہیگا۔آئی لائنر کے لیے ہلکے براﺅن رنگ کی پنسل کا انتخاب کریں۔اگر مسکارا لگانا ضروری ہوتو واٹر پروف مسکارا استعمال کریں۔ہلکے رنگ کے بلش آن کا استعمال نہ صرف چہرہ کو تروتازہ رکھے گا بلکہ اس سے آپ کی سافٹ ل±ک بھی نمایاں ہوگی۔لپ سٹک میں ہلکا گلابی رنگ بہت بھلا معلوم ہوتاہے اور موسم کی مناسبت سے جچتا بھی ہے۔ساون میں گلوز کے بجائے لپ اسٹک کا استعمال بہتر رہتاہے۔