منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی نے ن لیگ،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹیں گردیں،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدانوں نے اسلام آباد میں آصف زرداری اور بلاول بھٹوسے ملاقاتوں کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ن لیگ،پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق اور دیگرسیاسی زعما نے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پرمخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود، مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید مصطفی محمود، پی پی پی ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکریٹری ملک مظہر پہوڑ، ملک فیاض احمد ایڈووکیٹ اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والوں میں مسلم لیگ ن کے مظفرگڑھ سے سابق ایم پی اے سید ہارون احمد سلطان بخاری، وہاڑی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر جٹ، ن لیگ کے خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ،مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ق کے پی پی271سے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اوربہاولنگر سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار احمد شامل ہوگئے۔

اس کے علاوہ پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامروٹو اورمیونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہوگئے۔صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباددی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…