ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

وزیر مذہبی امور کی عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید

datetime 1  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت برائے مذہبی امور نے عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مد میں کوئی اضافی رقم نہیں لی جائے گی۔ پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں

حج پیکج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں ، عازمین سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حج انتظامات میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کروں گا۔ دریں اثنا ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ نے واضح کیا کہ سعودی حکومت نے مخصوص پیکنگ والی آب زم زم کی بوتل کئی برس قبل شروع کی تھی،چند برس قبل حجاج زم زم کے کین خود بھرتے تھے جن کے لیک ہونے کی شکایات تھیں۔ انہوںنے کہاکہ آب زم زم کی رقم 2017 سے حج پیکج میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…