لندن(نیوز ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنے کا نہایت سادہ نسخہ اپنانا چاہتے ہیں تو کھانے کے لیے چھوٹی پلیٹوں کا استعمال کریں۔کیمبرج یونیورسٹی نے ایک طویل مطالعے کے بعد 387 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا ہے کہ بڑی پلیٹ میں کھانا کھانے سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور چھوٹی پلیٹ میں کھانے سے کیلیوری کو دسویں حصے تک کم کرنا ممکن ہے اوراس سے روزانہ 159 کیلوریز کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اس طریقے کو مشروبات اور پیکنگ والے کھانوں پر آزماکر کیلوریز کو 16 فیصد تک کیا جاسکتا ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے مطابق کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ چھوٹی بوتلیں، چھوٹی گلاسیں، کھانے وغیرہ کی پیکنگ بھی چھوٹی رکھیں۔ اس کی سادھی وجہ یہ ہے کہ بڑی پلیٹ کو صاف کرنے کی کوشش میں لوگ زیادہ کھاتےہیں اور چھوٹی پلیٹ کے استعمال سے کھانا کم ہوتا جائے گا اور اس طرح زیادہ کھانے کی شروعات پلیٹ سے ہوتی ہے۔کیمبرج کے ماہرین نے 6 ہزار 711 شرکا پر 61 مطالعات کیے جس سے ثابت ہوا کہ بڑی پلیٹ میں کھانے سے لوگوں کو زیادہ کھانے سے نہیں روکا جاسکتا اور ان کا ہاتھ چلتا رہتا ہے اسی لیے کھانے کی پیشکش، برتن اور پیکنگ سب کو ہی تبدیل کرنا پڑے گا اور ان کی تبدیلی سے وزن کم کرنے اور موٹاپے کے امراض سے مو¿ثر انداز میں بچا جاسکتا ہے۔