واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اوبامہ نے احمد کو وائٹ ہاوس آنے کی دعوت دید ی ۔تفصیلات کے مطابق اِروِنگ میں میک آرتھر ہائی سکول کے اہلکاروں نے اس گھڑی کو ’بم‘ سمجھ کر پولیس کو بلا لیا تھا۔ لیکن گھڑی بنانے والے احمد محمد کی گرفتاری پر ہر جگہ بڑی تنقید ہوئی اور اس بچے کے لیے جگہ جگہ ہمدردی کا اظہار ہوا۔ حتیٰ کہ اوباما نے بھی گھڑی کی تعریف کی ہے اور احمد کو وائٹ ہاوس آنے کی دعوت دی ہے،احمد کے خاندان کو یقین ہے کہ انھیں نام کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔’آئی سٹینڈ وِد احمد‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹر پر ہزاروں صارفین نے احمد کی گھڑی کی تعریف کی اور ان کو حراست میں لیے جانے پر سوال اٹھایا۔ ان افراد میں ناسا کے سائنس دان، فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ اور امریکہ کے صدر براک اوباما شامل ہیں۔