کراچی(نیوز ڈیسک) امریکا اور بھارت نے طیار بردار جنگی بحری بیڑے کی مشترکہ طورپرتیاری کیلئے مشاورت کا آغاز کردیا۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے لکھا کہ بھارتی بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے بھارت کے ساتھ اس مشترکہ منصوبے پر باضابطہ مذاکرات کی تصدیق پینٹاگون کے اعلیٰ حکام نے کردی۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق جنوری میں امریکی صدر براک اوباما کے دورہ بھارت کے موقع پر دونوں ملکوں نے مشترکہ طور پر آئندہ جنریشن کے مجوزہ طیارہ بردار جہاز کے لئے ایک ورکنگ گروپ کے قیام کا اعلان کیا تھا اس ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس گزشتہ ماہ واشنگٹن میں ہوا۔