ملتان(نیوز ڈیسک) رشتے سے مبینہ انکار پر نوجوان نے گھر میں سوئی ہوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکی کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کا واقعہ ملتان کے علاقے سیداں والی کھوئی میں پیش آیا، جہاں ملزم عبدالجبار نے 20 سالہ نادیہ کے گھر رشتہ بھیجا تاہم لڑکی کے انکار پر ملزم نے20 سالہ نادیہ پر تیزاب پھینکا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزاب سےلڑکی کا 20سے25فیصد جسم جھلس گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کو فوری انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔