بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاک سوزوکی کا پروڈکشن بند کرنے کا اعلان

datetime 27  اپریل‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے موٹرسائیکل اور کار کا پروڈکشن پلانٹ 2 تا 9 مئی کے دوران بند کرنے کا اعلان کردیا اور اس کی وجہ انوینٹری کی قلت بتائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آٹو اسمبلر نے اسٹاک فائلنگ میں بتایا کہ اگست 2022 سے پروڈکشن 30 دن سے زائد معطل رہی، اس کی وجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمدات بشمول سی کے ڈی کیلئے پیشگی اجازت لینے کی پابندی کے سبب بندرگاہ سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس شدید متاثر ہوئی اور پارٹس کی قلت ہو گئی۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی فروخت جنوری سے مارچ کے دوران گر کر 22 ارب روپے ہو گئی جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 47 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی، کمپنی کو سہ ماہی بنیادوں پر تاریخ کا سب سے بڑا 13 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 46 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا۔خیال رہے کہ 13 اپریل کو ہونڈا اٹلس کار پاکستان لمیٹڈ نے رواں مالی سال میں اپنے طویل ترین پلانٹ کی بندش میں 15 دن کی توسیع کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ ملک کے معاشی بحران، درآمدات کے لیے لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سیز) اور غیر ملکی ادائیگیاں روکنے کو قرار دیا ہے۔کمپنی نے 8 مارچ کو ابتدائی طور پر 23 دن کیلئے پلانٹ کی بندش کا اعلان کیا تھا، جسے 31 مارچ تک ختم ہونے کی توقع تھی لیکن اس کے بعد پلانٹ بند کرنے میں 15 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔ہونڈا کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کے سخت اقدامات نے کمپنی کی سپلائی چین کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس میں جاپان کے ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے یونٹ نے بتایا کہ نتیجتا کمپنی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ پیداوار کو جاری رکھے اور پلانٹ کو 16 اپریل 2023 سے 30 اپریل 2023 تک بند رکھے گی۔ملک میں کار کے دیگر اسمبلرز جیسا کہ انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے بھی پاکستان کی معاشی مشکلات کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کے دوران پلانٹ بند کرنے پر مجبور ہوئیں، جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا گرنا تھا جس سے بمشکل ایک مہینے کی درآمدات ہو سکتی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…