جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبرممالک کو اہم پیشکش

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیان / چین (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاک چین اکنامک کاریڈور کی تکمیل کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تجارت کریں، انھیں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، پاکستان جنوری 2016میں شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل ممبر بن جائے گا جس کی بدولت تنظیم کے ممبر ممالک کے ساتھ سیا سی ، معاشی اور تجارتی تعلقات میں تیزی سے بہتری آئے گی، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے چین کے شہر زیان میںشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تنظیم کے چھ ممبران میں چین، روس، تاجکستان، قازقستان، کرغستان اور ازبکستان شامل ہیں، پاکستان تنظیم کا آبزرور ممبرہے۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے’ ایک پٹی ایک سڑک ‘ منصوبے سے منسلک پاک چین اکنامک کاریڈور خطے کی خو شحالی کا ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارت میں بے پناہ اضافہ ہو گا اور خطے کو ریل، روڈ، فائبرآپٹک کیبل، بینکنگ نیٹ ورک اور توانائی کی پائپ لائنز کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا،پاکستان کیلئے اس خطے کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عہدہ سنبھالنے کا بعد ان تمام ممالک کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اکنامک کاریڈور کی تکمیل کے بعد چین اور وسطی ایشیا ءکے سمندری ساحلوں سے محروم ممالک کےلئے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تجارت مالی لحاظ سے انتہائی سود مند ثابت ہو گی۔پاکستان ، چین، کرغستان اور قازقستان کے مابین ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر مذاکرات جاری ہیں جس کی بدولت ان ممالک کا تجارتی سامان پاکستان کے گرم پانیوں کے ذریعے سفر کر سکے گا ، حال ہی میں پاکستان نے عالمی ٹی آئی آر کنونشن میں شمولیت اختیار کی ہے جس کا نفاذ بھی جنوری 2016سے ہو گا ، اس کنونشن کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک سے تجارت میں مزید سہولت میسر ہو گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اس اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیائ، مغربی ایشیائ،وسطی ایشیاءاور چین کے مابین مواصلات اور توانائی کاریڈور ز کا محور بننے جا رہا ہے۔اجلاس سے قبل وفاقی وزیر نے چینی صوبے شان زی کے گورنر لوچن جیان سے ملاقات کی اور باہمی تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…