پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین کی نامور کمپنی کاپاکستان میں ہائبریڈ انجن کی تیاری شروع کرنے کا اعلان

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آٹوموبائل میں چین کی نامور کمپنی چیری آٹوموبائل نے اس سال کے آخر تک پاکستان میں ہائبریڈ انجن کی تیاری شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔کمپنی کے کنٹری ڈائریکٹر سونگ ہوافو کے مطابق چیری کا تھرڈ جنریشن ہائبرڈ پلیٹ فارم فیفتھ جنریشن کے ایکٹیکو ہائی ایفیشینسی ہائبرڈ ڈیڈیکیٹڈ انجن کو اپناتا ہے

جو ڈیپ ملر سائیکل، i-HEC چوتھی جنریشن کمبشن سسٹم جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو مربوط کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کی بھرپور طاقت موثر تھرمل کارکردگی کو 44.5 فیصد سے زیادہ تک پہنچا سکتی ہے جو اسے چینی مارکیٹ میں سب سے زیادہ موثر ہائبرڈ انجن بناتی ہے۔چیری گروپ کے اوموڈاکے جنوبی ایشیا ء کے ریجنل ڈائریکٹر کیو جی نے انکشاف کیا کہ اوموڈا اور جیکوکی اس سال کے میں آخر تک پاکستان میں بیک وقت تیاری شروع کی جائے گی ۔ جنوبی ایشیا ء میں چیری کے لیے پاکستان کا ایک اہم اسٹریٹجک اسٹیشن ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت چیری پاکستان میں صارفین کی عادات پر تحقیق کر رہی ہے تاکہ تازہ ترین صورتحال کی روشنی میں اپنی مصنوعات میں مناسب بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی مستقبل کی مارکیٹ پر مضبوط اعتماد ہے اور مقامی تعاون کے ساتھ مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنانے کی ہماری کوششوں کے ذریعے پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری کی بھرپورترقی کی توقع رکھتے ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…