پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان سے تحقیقات، جے آئی ٹی کی کارروائی عدالتی فیصلے سے مشروط کر دی گئی

datetime 21  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دیگر رہنمائوں سے تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی کارروائی کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے عمران خان اور

دیگر رہنمائوں سے تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری خلیق الزمان عدالت پیش ہوئے۔ عمران خان اور فواد چوہدری کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت روز کے معمولات نمٹانے کا اختیار رکھتی ہے، اسے جے آئی ٹی کی تشکیل کا قانونی اختیار نہیں ہے، ہم تفتیش نہیں رکوانا چاہتے ہیں، ہمیں انتخابات سے دور رکھنے اور ڈرانے کیلئے دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کیلئے دائر درخواست کی مخالفت کی۔ شان گل نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا نگران کابینہ کا قانونی اختیار ہے، کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے قانونی طریقہ کار کے مطابق جے آئی ٹی تشکیل دی۔لاہورہائیکورٹ نے حکم امتناعی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ عدالت تفتیش کے عمل کو نہیں روک سکتی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے تحفظات اور دلائل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…