اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیرا عظم نے فیسوں میں اضافے اور والدین کی پریشانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ اورمتعلقہ وزارتوں کو جلداز جلد مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرا عظم نے کہا ہے کہ عام آدمی کو اپنے بچوں کو اچھے تعلیمی اداروں میں پڑھانے کا موقع ملنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے فیسوں کے معاملے پر جلد چاروں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں وہ فیسوں کے معاملے پر وزرائے اعلیٰ کی رائے طلب کریں گے جبکہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومتیں نجی سکولوں کی فیسوںکو عوامی استطاعت کے مطابق کریں۔ دوسری طرف کراچی میں نجی سکولوں کیلئے فیسوں سے متعلق حکومتی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے جس کے مطابق فیسوں کے نئے قوانین بناتے وقت علاقوں کو مدِ نظر رکھا جائے گااورپسماندہ علاقوں میں فیسیں کم جبکہ خوشحال علاقوں میں زیادہ ہونگی