بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

جونیئر ججز کی تعیناتی کے پیچھے بھی جنرل باجوہ تھے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جونیئر ججز کی تعیناتی کے پیچھے بھی جنرل باجوہ تھے، تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ دو جونیئر ججوں کے حق میں اس لئے ووٹ دیا کہ عسکری قیادت نے حکومت سے کہا تھا چیف جسٹس کے نامزد جج قبول کرلئے جائیں۔حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان اس سلسلے میں کیا بات چیت ہوئی؟ اس کا جواب اعلیٰ قیادتیں ہی دے سکتی ہیں، میں اس بات چیت کا حصہ نہیں تھا۔جونیئرججزکی تعیناتی کےپیچھے بھی جنرل باجوہ تھے۔وزیرقانون کے مطابق اُسوقت جنرل باجوہ نے گارنٹی دی تھی کہ تناؤکم کرنے کےلئےیہ معاملہ سلجھائیں۔میں اسکےخلاف تھااورمزاحمت کی مگرمیری قیادت نےمجھے حکم دیاکہ چیف جسٹس عمرعطابندیال کےمجوزہ ناموں کو ووٹ دوں۔میں نےاستعفا بھی دیاتھا۔انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز نے جونیئر ججوں کی تعیناتی کے خلاف جو مؤقف اپنایا تھا وہ درست تھا، میں خود بھی اس مؤقف کا حامی تھا۔وزیرقانون کا کہنا تھاکہ ووٹ اعظم نذیر تارڑ کا ہوتا تو ان ججوں کے خلاف ووٹ دیتا مگر حکومت کا فیصلہ ماننا پڑا مگر پھر مستعفی بھی ہوگیا تھا، جوڈیشل کمیشن کو بٹھا کر ججوں کی تعیناتی کا معیار ایک ہی بار طے کر لینا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…