پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

عمران اشرف کا شہریار منور کی متنازع وائرل ویڈیو پر ردِعمل

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے ساتھی اداکار شہریار منور کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وائرل ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریار منور اس متنازع وائرل ویڈیو کلپ میں ایک ڈائریکٹر کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتے نظر آ رہے ہیں۔اداکار کو اس ویڈیو کلپ میں ڈائریکٹر پر چیختے چلاتے اور ان کے ہاتھ سے اسکرپٹ چھین کر نیچے پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ ویڈیو کلپ میں واقعی کوئی سنجیدہ لڑائی ہے یا یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔دیگر سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ اداکار عمران اشرف نے بھی ایک سوشل میڈیا پیج پر اس وائرل ویڈیو کلپ کے بارے میں کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جتنا میں ان دونوں کو جانتا ہوں شہر یار منور ایسے چلّا نہیں سکتے اور سہیل بھائی کسی کو اتنا چلّانے نہیں دے سکتے۔اْنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ ڈرامائی ہو اور میری خواہش ہے کہ یہ ویڈیو کلپ ڈرامائی ہی ہو۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…