گوجر خان (نیوز ڈیسک) اندھیر نگری چوپٹ راج، سوئی سدرن گیس کے کرپٹ اہلکاروں کی غفلت نے غریب تنور مالک پر قیامت ڈھا دی اور اسے ایک ماہ کا بل 10 لاکھ روپے جاری کردیا۔ بڑکی میں واقع تندور کے مالک عبدالقادر نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا ماہانہ بل 20 سے 22 ہزار روپے تک آتا ہے۔ محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کی غفلت سے اس کے میٹر کی ریڈنگ درج کی گئی اور ایک لاکھ روپے کا بل جاری کیا گیا جس کی درستگی کیلئے وہ اسلام آباد گیا تو محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں موجود ایک ایجنٹ نے اس سے دو ہزار روپے وصول کرلئے اور کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائیگا لیکن اس مرتبہ ریڈنگ تو درست کر دی گئی لیکن وہی بل اب 10 لاکھ روپے کا ہو گیا ہے جسے دیکھ کر اسے سکتہ طاری ہو گیا۔