جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کامستقبل ،عالمی ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کامستقبل ،عالمی ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا،موڈیز نے کچھ عرصے قبل ہی پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 4 اعشاریہ 1 فیصد رہے گی ¾ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اب معاشی ترقی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا موڈیز کی نائب صدر انوشکا شاہ نے کہاہے کہ پاکستان کی ریٹنگ کو جون میں ہی بی تھری کیا گیا ہے اس لئے ابھی یہی ریٹنگ برقرا رکھی جائے گی ¾پاک چین اقتصادی رہ داری منصوبے سے پاکستان میں تیزی سے معاشی ترقی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ایک انٹرویو میں موڈیز کی نائب صدر انوشکا شاہ نے بتایا کہ پاکستان کی ریٹنگ کو جون میں ہی بی تھری کیا گیا ہے اس لئے ابھی یہی ریٹنگ برقرا رکھی جائے گئی۔ انہوںنے کہاکہ موڈیز نے کچھ عرصے قبل ہی پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 4 اعشاریہ 1 فیصد رہے گی ¾ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اب معاشی ترقی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا ۔ دوسری جانب انھوں نے اس خدشہ کا اظہار بھی کیا کہ شرح سود میں مسلسل کمی کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔آئی ایم ایف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت پر تجزیاتی رپورٹ کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا پاکستان مالیاتی خسارہ کے اہداف حاصل کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی بھی ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…