جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں کرپشن عروج پر رہی، رابطہ کمیٹی کا انکشاف

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے فواد چوہدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ سے فرح گوگی تک فواد چوہدری سمیت تمام پی ٹی آئی ارکان اپنی کرپشن کا حساب دیں، پی ٹی آئی دور حکومت میں خیبر پختونخواہ میں کرپشن عروج پر رہی،فواد چوہدری دوسروں پر کیچڑ اچھالنے

کے بجائے خیبر پختونخواہ کے ترقیاتی فنڈز میں انکی جانب سے کی جانے والی خورد برد کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ دور اقتدار میں وزیراعظم عمران خان کو 1 دن بھی کراچی رکنا گوارہ نہیں تھااور اب کراچی والوں سے جھوٹی محبت دکھانے کے بجائے فواد چوہدری اور انکے لیڈر یہ بتائیں کہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری مردم شماری کے عمل میں کراچی کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر کہاں غائب تھے جبکہ ایم کیوایم پاکستان رہنما اور کارکنان درست مردم شماری کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور گلی محلوں میں عوام کے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی سے معاہدے کا پہلا پوائنٹ درست مردم شماری تھا اورہماری ہی جدوجہد کے نتیجے میں قبل از وقت مردم شماری ہورہی ہے ایم کیو ایم پاکستان ہی وہ واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں کراچی کے عوام مسائل حل کررہی ہے اور جاری مردم شماری میں پورے کراچی میں آگاہی مہم چلانے سے کیمپ لگانے تک سارے کام ہم ہی کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پی ٹی آء صرف منافقانہ سیاست کرتی رہی لیکن اس بار کراچی کے عوام کسی سے دھوکہ نہیں کھائے گیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں کو کہتے رہے کہ مردم شماری کے نام پر سیادت چمکانے اور تماشہ کرنے کے بجائے حقیقی جدوجہر کرتے ہوئے درست اور شفاف مردم شماری کیلئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ کراچی سمیت تمام شہروں کو انکو جائز حقوق مل سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…