لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کے اغواء پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھاکہ
پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر علی امین گنڈا پور کو جب اغواء کیا گیا تو ڈی پی او نے ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت میں سیشن جج کو بتایاکہ توہین عدالت کا چارج لیں گے لیکن اوپر سے احکامات ملنے پر علی امین کو اپنی تحویل میں لینا پڑا۔پی ٹی آئی کے چیئر مین نے کہاکہ میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغواء کر لیا گیا ہے،یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف کو میری پارٹی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ اب میرے قریبی لوگوں کو میری قیادت کے ساتھ، آئین اور قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان بھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے، اغواء کیا جا رہا ہے، تشدد کیا جا رہا ہے اور شرمناک مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کے اغواء پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔