پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ڈچ کتابوں میں آصف زرداری سے متعلق مضمون، نیدرلینڈز نے سچ بتادیا

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈچ کتابوں میں آصف زرداری سے متعلق مضمون، نیدرلینڈز نے سچ بتادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)5 اپریل کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایک درسی کتاب کے مضمون کی تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ سابق پاکستانی صدر مسٹر ٹین پرسنٹ کرپشن کے الزام میں گرفتار اور اس سرخی کے نیچے پاکستان کے سابق صدر زرداری کی تصویر ہے۔ٹوئٹر پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ’نیدرلینڈز میں اسکول کے بچوں کو آصف زرداری کی کرپشن کا مضمون پڑھایا جا رہا ہے۔ مسٹر ٹین پرسنٹ کیلئے بدعنوانی کے اسباق کے طور پر ڈچ کتابوں میں شامل کیا جانا کتنا شرمناک لمحہ ہے‘۔سوشل میڈیا پر اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد صارفین اس کی حقیقت جاننے کے لیے بے تاب دکھائی دیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیدرلینڈز کی وزارت تعلیم، ثقافت اور سائنس نےاس بات کی تصدیق کی کہ آن لائن گردش کرنے والی تصویر درحقیقت ملک میں 4 سالہ سیکنڈری ووکیشنل ایجوکیشن پروگرام کی نصابی کتاب سے ہے۔وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ یہ باب چار سالہ پروگرام میں داخلہ لینے والے 16 سالہ طلبہ کیلئے پرانی اسکول کی نصابی کتاب سے ہے۔ نصابی کتاب میں سابق پاکستانی صدر پر کلاس ڈسکشن کے لیے ایک خبر شائع کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…