بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

آسٹریا میں پھولوں کے ٹرک سے بیالیس مہاجرین برآمد

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسٹرین پولیس نے پھولوں کی مال برداری کے لیے استعمال ہونے والے ایک ٹرک سے، جسے انسانوں کے اسمگلر غیر قانونی تارکین وطن کو مغربی یورپ لانے کے لیے استعمال کر رہے تھے، بیالیس مہاجرین کو برآمد کر کے اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بالائی آسٹریا کے علاقے میں آئسٹرزہائم نامی شہر سے انسانوں کے اسمگلروں نے ان درجنوں مہاجرین کو پھولوں اور چھوٹے پودوں کی مال برداری کے لیے استعمال ہونے والے ایک ٹرک میں چھپا رکھا تھا اور وہ انہیں ہنگری سے آسٹریا لائے تھے۔اعلی حکام نے بتایاکہ مہاجرین میں آٹھ بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ اسمگلروں نے کم درجہ حرارت پر پھولوں کو تازہ رکھنے کے لیے ریفریجریشن والے اس ٹرک کے اندر مہاجرین کو پھولوں اور پودوں کے پیچھے چھپا رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق جن حالات میں یہ مہاجرین سفر کر رہے تھے، ان کے پیش نظر ان کی صحت قدرے اچھی ہے اور اب انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔پولیس کو مال برداری کے لیے استعمال ہونے والے اس ٹرک میں اتنے زیادہ مہاجرین کی موجودگی کا پتہ اس وقت چلا جب اسے ٹریفک کی نگرانی کے دوران جرمنی کی سرحد کے قریب آئسٹرزہائم کے نواح میں ایک آسٹرین قومی شاہراہ پر روکا گیا تھا۔پھولوں کے اسی ٹرک میں سوار انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے دو ملزمان کو، جن میں سے ایک اس ٹرک کا ڈرائیور تھا، گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں ملزمان عراقی شہری ہیں۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ جن بیالیس مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے، وہ کن ملکوں کے شہری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…